وزیراعظم سے قطر کے سفیر کی  ملاقات،مختلف شعبوں،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور 

وزیراعظم سے قطر کے سفیر کی  ملاقات،مختلف شعبوں،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے ملاقات کی ہے،قطری سفیر نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی طرف سے وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر کی جانب سے نیک خواہشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے تجارت،سرمایہ کاری و توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعلقات مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے بڑی تعداد میں پاکستانی ورکرز کی میزبانی میں قطر کے کردار کی تعریف کی۔پاکستان اور قطر کے مابین دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں 

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -