پنجاب بھر میں سکول صبح 7سے 11:30بجے تک کھلیں گے

پنجاب بھر میں سکول صبح 7سے 11:30بجے تک کھلیں گے

  

لاہور (آئی این پی) پنجاب کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے جس کے بعد تمام سکول صبح 7سے 11بجے تک کھلیں گے تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اورنجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے اب تمام سکول صبح 7سے 11:30بجے تک کھلے رہیں گے اور حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیزپرعمل کیاجائے اوقات کار کے مطابق نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار7:15سے11:15تک ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7:15 سے 11:45تک ہوں گے،نرسری سے مڈل تک طلباء کے سکول کے اوقات کار7:30سے11:30تک ہونگے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلباء کی کلاسز7:30سے 12بجے تک ہونگی تاہم کلاسزکے دوران کوئی بریک نہیں ہوگی۔

سکول اوقات

مزید :

صفحہ اول -