پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صنعتکاری کا فروغ اولین ترجیح،عاصم سلیم باجوہ

   پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صنعتکاری کا فروغ اولین ترجیح،عاصم سلیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صنعتکاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ معیشت ترقی کرے محاصل بڑھیں اور بے روزگاری کم ہو۔صنعتکاری ایک اہم ہدف ہے جس کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مراعات دینگے تاہم مقامی طور پر درامدی مال کا متبادل تیار کرنے والی اور برامدی صنعتوں کو ترجیح دی جائے گا۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ بات اسلام آباد کے معروف صنعتکاروں کے ایک وفد سے خصوصی مالقات کے دوران کہی جس میں اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خان، اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر طارق صادق اور اول نائب صدر عمیس خٹک، خالد جاوید، شیخ عامر وحید اورچیف کوآرڈینیٹر ملک سہیل حسین شامل تھے۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ اسلام آباد کی صنعتی برادری کی جانب سے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کی تجویز اور خصوصی اکنامک زور بنانے کے پروپوزل کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ حکومت نے آمدہ بجٹ میں سی پیک منصوبوں کیلئے ستاسی ارب روپے مختص کئے ہیں اور ہم مزید چینی سرمایہ کاری کی توقع کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چین پاکستان سے زرعی شعبہ میں بھی تعاون کر رہا ہے، کپاس کے بہتر اقسام کا بیج تیار کیا جا رہا ہے جبکہ بہت سے چینی سرمایہ کار پاکستان میں کارپوریٹ فارمنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ 


 

مزید :

صفحہ اول -