تین سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 500 روپے بڑھی، خسرو بختیار

تین سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 500 روپے بڑھی، خسرو بختیار

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے ہمارے تین سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 500 روپے بڑ ھی، چھوٹے کسان کو ٹیکنالوجی دینا ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا ہم نے سپورٹ پرائس کیساتھ مارکیٹ پرائسز کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے۔ پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے ہمیں سبسڈی دینا پڑے گی، کسان کو تحقیق شدہ بیج دیا جارہا ہے۔ زرعی شعبے میں سبسڈی دینا پڑیگی، پیداواری لاگت کو کم کرنا پڑیگا۔پاکستان میں معیاری بیج میسر نہیں، درآمد کرنا پڑا تو کریں گے، ہمیں اجناس کی قیمتوں کو مارکیٹ کیساتھ لے جانا ہو گا۔ سی پیک کے تحت زرعی گروپ بنایا گیا ہے۔

خسروبختیار

مزید :

صفحہ اول -