نیب عدالتوں میں ثابت کچھ نہیں بس پلی بارگین کرسکتا ہے،سلیم مانڈوی والا 

 نیب عدالتوں میں ثابت کچھ نہیں بس پلی بارگین کرسکتا ہے،سلیم مانڈوی والا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر تماشہ لگا ہوا ہے، نیب عدالتوں میں ثابت کچھ نہیں کرسکتا،بس پلی بارگین ہی کرسکتا ہے،نیب کی تمام شکایات کو پارلیمان میں اٹھائیں گے۔پیپلزپارٹی کے ساتھ لو افیئر انہوں نے ہی شروع کیا تھا ہم نے نہیں کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ایک بار پھر تاریخ دے دی گئی ہے،اب دسویں پیشی پر ہم عدالت آ رہے ہیں تاہم نتیجہ زیرو ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے،نیب کی کارروائی لوگوں کو عدالت میں بلاکر خراب کرنا ہے، نیب صرف پلی بارگین کیلئے رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی تمام شکایات کو پارلیمان میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فردوس عاشق اعوا ن کی شاید یہ طبیعت ہے، پہلے بھی ایسا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے بھی جو کیا اس سے امید نہیں تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا اگر لو افیئر تھا تو انکا تھا ہمارا نہیں تھا،پیپلزپارٹی کے ساتھ لو افیئر انہوں نے ہی شروع کیا تھا ہم نے نہیں کیا تھا۔
سلیم مانڈوی والا

مزید :

صفحہ اول -