خیبر پختونخو ا میں ملک کی سب سے سستی بجلی پید ا ہو تی ہے: مشتاق احمد خان 

خیبر پختونخو ا میں ملک کی سب سے سستی بجلی پید ا ہو تی ہے: مشتاق احمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان  نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چھ ہزار ایک سو 38 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے صوبہ میں ملک کی سب سے سستی بجلی پیدا کرتا ہے اسکے باوجود صوبے میں اس وقت غذاب کی حد تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث معیشت کا پہیہ روکا ہوا ہے اور نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام تکلیف سے دو چار ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انکے ہمراہ پارٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے  صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جی این قاضی فارمولہ کے تحت وفاق 638 ارب روپے خالص بجلی کے منافع کا مقروض ہے،وفاق نے اب تک صرف 30 ارب روپے جاری کی ہیں جبکہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ دشمنی کر رہی ہے صوبے میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے صوبائی امیر جماعت اسلامی سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت پختونوں سے انتقام لے رہی ہیں وفاق سے ہر صورت میں اپنا حق لے گے ہمیں اپنے کوٹے کی بجلی نہیں دی جا رہی لوڈشیڈنگ اور وفاقی حکومت کی چوری اور ڈاکہ کا ڈالنے کے خلاف مظاہروں کا اعلان کرتے ہیں جبکہ اتوار سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پورے صوبے میں ہونگے سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ جانی خیل قوم کے ساتھ امن کی لیے معاہدہ کیا گیا تھاتاہم پی ٹی آئی نے جانی خیل قوم کے ساتھ سب سے بڑا فراڈ کیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے کے حقوق کا سودا کیا ہے