نوشہرہ،پہاڑی تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق 

نوشہرہ،پہاڑی تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں مائینگ کے دوران پہاڑی تودامزدوروں پرآگراملبے تلے دب کر دو مزدار جان بحق ہوگئے ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکال لیا جسے زخمی خالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران دونوں مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے واقع نوشہرہ مصری بانڈہ تور لاندی میں آیا جان بحق ہونے والے دونوں مزدور ایکسویٹر ڈرائیور اور کنڈیکٹر ہے جس کی شناخت 24 سالہ مہاجر ولد نامعلوم اور19 سالہ عبد العزیر ولد لیاقت کے نام سے ہوئی ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا،دوسری جانب ریسکیو 1122 کے بھاری مشینری کے زریعے گرنے والے پہاڑی تودہ  کا ملبہ ہٹا دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -