خاتون نے رکن قومی اسمبلی  کی والدہ پر گرم چائے  انڈیل دی،ملزمہ گرفتار

خاتون نے رکن قومی اسمبلی  کی والدہ پر گرم چائے  انڈیل دی،ملزمہ گرفتار

  

کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) چیئر مین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے ضیا ء اللہ بنگش کی رہائش گاہ واقع محمد زئی میں راحت العین نامی خاتون نے ایم پی اے کی والدہ پر گرام چائے انڈیل دی اور تشددکیا جس سے ایم پی اے ضیا ء اللہ بنگش کی والدہ زخمی ہوگئی۔جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے راحت العین کو گرفتار کرلیا ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کے پی آر او محمد احسن آیاز بنگش کے مطابق مذکورہ خاتون نے آج کوہاٹ کچہری میں بھی ایک پولیس اہلکار پر تشدد کیا اور اسکی وردی پھاڑ دی راحت العین ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں واقع ڈیڈک کے دفتر گئیں اور وہاں پر بھی گالم گلوچ اور ہنگامہ کھڑا کیا اسکے بعد وہ ایم پی اے کے گھر زبردستی گھس گئی اسکے باوجود راحت العین کو مہمان کے طور پر چائے پیش کی گئی جسکے کے بعداُس نے ایم پی اے کے بھائیوں اور اہل خانہ سے بھی گالم گلوچ شروع کردی اور چائے کو ایم پی اے کی والدہ پر انڈیل کر تشدد شروع کردیا جس کی وجہ سے زخمی ہوگئیں۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ایف آئی آر کا اندراج کر کے ملزمہ راحت العین کو گرفتار کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -