132 کے وی سوات گرڈ سٹیشن کے پینل میں آگ بھڑکنے سے  کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل 

  132 کے وی سوات گرڈ سٹیشن کے پینل میں آگ بھڑکنے سے  کئی علاقوں کو بجلی کی ...

  

پشاور(نیوز رپورٹر)پسکوٹیکنیکل ٹیمیں مرمت اورتنصیب کے کاموں میں مصروف ہیں اورامید ہے کہ جلد ہی متاثرہ علاقوں کوبجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی اپیل132 کے وی سوات گرڈ سٹیشن کے انکمنگ پینل میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہ سے 132 کے وی سوات گرڈ سے منسلک گیارہ کے وی گلکدہ،شاہدرہ،ایس ٹی ایچ،حاجی بابا،فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی،فائربریگیڈ اورپسکو کی بروقت کوششوں کی وجہ سے آگ کوپھیلنے سے روک دیا گیا،پسکوٹیموں نے فوری طورپربحالی کا کام شروع کردیا ہے اور ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد مرمت اورتنصیب کا کام مکمل کرکے 132 کے وی سوات گرڈ سٹیشن سے منسلک گیارہ کے تمام متاثرہ علاقو ں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی،تاہم پسکو کی متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی اپیل ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -