کورونا ویکسی نشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنیکی تجویز 

کورونا ویکسی نشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنیکی تجویز 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی چیئرمین نیشنل پیس کونسل ٹریڈ ونگ کے پی کے،صدر ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خواجہ غلام بلال جاوید نے گذشتہ روز  ڈی جی آپریشن این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا  سے رابطہ کر کے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ حد عبور کرنے کو خوش آئند کہا اور انہیں تجویز پیش کی کہ جو افراد کورونا ویکسین کو ترجیح نہیں دے رہے ان کی موبائل سم  اور موبائل بلاک  کئے جائے تاکہ اس معاملے میں مزید سنجیدگی سامنے آئے انہوں نے کہا کہ تاجران بھی آگاہی مہم چلا کر ویکسینشن کیلئے کوشش کرینگے اس موقع پر ڈی جی آپریشن این سی او سی میجر جنرل عاصم محمود گورایا نے تجاویز کو قابل غور قرار دیا اور این سی اوسی کے اجلاس میں زیر غور لانے کا کہا جس پر صدر ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خواجہ غلام بلال جاوید نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -