ایڈیشنل ڈی سی نوشہرہ اور ڈی  ایچ او کا مختلف علاقوں کا دورہ

  ایڈیشنل ڈی سی نوشہرہ اور ڈی  ایچ او کا مختلف علاقوں کا دورہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی خان کا ضلعی ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر گل مان شاہ کے ہمراہ پولیو مہم کی چوتھے روز نگرانی اور ریفیول کوریج کے سلسلے میں ویلج گھنڈیری سمیت نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا پولیو کے قطرے پلانے اور انکاری والدین کو آمادہ کر کے کئی ریفیوزل کور کئیں اس موقع پر متعلقہ پولیو عملے کو مزید ریفیوزل کوریج کے احکامات جاری کئیے مزید برآں انہوں مختلف ماس ویکسینیشن سٹنرز کا بھی دورہ کیا۔وہاں موجود عملے کو شہریوں کی خدمات کو یقینی بنانے اور ویکسینیشن سروس کو مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -