سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے صوبائی حکومت کے احکامات ردی کے ٹوکری میں ڈال دیئے
ٹانک(نمائندہ خصوصی) سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے صوبائی حکومت کے احکامات ردی کے ٹوکری میں ڈال دیتے، مسلسل دس سال سیکرٹری ٹو کمشنر کے عہدے پر براجمان کو تبدیل کرنے کے بعد تین ماہ کے اندر دوبارہ پرائیویٹ سیکرٹری ٹو کمشنر تعینات کر دیا، تفصلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کا دو سال تک ایک عہدے پر ڈیوٹی دینے کے بعد تبدیل کرنے کے فیصلے کی زد میں آنے والے پرائیویٹ سیکرٹری ٹو کمشنر سجاد بلوچ کو ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل تبادلہ کرنے کے بعد وہ بدستور سابق کمشنر کے ساتھ اچھے تعلقات کی بناء پر کمشنر آفس ہی میں ڈیوٹی دے رہا تھا،گزشتہ دنوں سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو حکام نے صوبائی حکومت کے فیصلے کے برخلاف تین ماہ بعد ایک بار پھر سجاد بلوچ کا تبادلہ بطور پرائیویٹ سیکرٹری ٹو کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا اعلامیہ جاری کرکے واپس اپنے من پسند عہدے پر تعینات کردیا ہے، سول سوسائٹی رہنما مدانور اور منظور احمد نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے ایس ایم بی آر کی جانب سے صوبائی حکومت کے فیصلے کی دھجیاں بکھیرنے پر ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے