پاکستان چین دوستی ترقی کی دلیل ہے،انور زیب خان

  پاکستان چین دوستی ترقی کی دلیل ہے،انور زیب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری,شہد سے میھٹی اور ہمالیہ کے پہاڑوں سے اونچی ہے پاکستان اور چین کی دوستی نے خطے کے امن اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کیاپاکستان اورچین بین الاقوامی معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زکوۃ وعشر انور زیب خان نے پاکستان چین دوستی کے 70سال مکمل ہونے پر منعقدہ آئن لائن کانفرنس میں بطور مہمان  حصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا کانفرنس کا انعقاد چائنہ سٹڈی سنٹر یونیورسٹی آف پشاور نے کیا تھا کانفرنس میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس،ڈائریکٹر چائنہ سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرذاہد انور، کلچرل کونسلر سفارت خانہ اسلام آباد ژانگ میکنگ، ڈائریکٹر سی ایس ایایس فوڈان یونیورسٹی چائنہ پروفیسر ڈاکٹر ژانگ جیڈانگ، ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب ودیگر نے حصہ لیا انورزیب خان نے کہا کہ پاکستان کو اس بات سے بہت خوش ہوئی ہے کہ چین ایک عالمی اور معاشی طاقت بن گیاہے پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ چین اورپاکستان ایک دوسرے کی معاشی ترقی چاہتے ہیں اس   کے  لیے بہت سے مشترکہ منصوبوں پر مل کر کام کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان دوسرے کئی ملکوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں Belt and Road Initiative (BRI) اس سلسلے ایک مضبوط کڑی ہے اور اس خطے کیلئے بہت ضروری ہیچین پاکستان اقتصادی راہداری جسے بڑیمنصوبے پر کامیابی سے کام جاری ہے جو کہ پاکستان کے معاشی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے انورزیب خان کا کہناتھا کہ چین اور پاکستان مل کر  چین پاکستان اقتصادی راہداری کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خیبر پختونخوا اور خاص کرنئے ضم شدہ قبائلی اضلاع  ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی سی پیک، رشکئی اکنامک زون اور مھمند ماربل سٹی سے لاکھوں بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے طول و عرض میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے بے شمار منصوبوں میں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے پاکستان کے عوام اور حکومت چین کو ایک بہترین دوست سمجھتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوستی مزید مستحکم اور مضبوط ہو گی رشتہ پے در پے کامیابیوں کے بل بوتے پر استوار ہوا تھا اور ہر گزرتے دن اور سال کے ساتھ مضبوط ہوتا جارہا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو بھی حکومت آتی ہے وہ چین سے اپنی مثالی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرتی ہے دونوں ممالک کی قیادت اس رشتے کو آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہے موجودہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور چین کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔