ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ سے 13 ڈاکٹروں کے بیک وقت تبادلے پر ڈاکٹروں کا احتجاج

   ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ سے 13 ڈاکٹروں کے بیک وقت تبادلے پر ڈاکٹروں کا ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ سے  13  ڈاکٹروں کے بیک وقت تبادلے پر ڈاکٹروں کا احتجاج۔ڈاکٹروں نے او پی ڈی بند کردی۔مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ سے بیک وقت 13  ڈاکٹروں کا تبادلہ کیاجبکہ مختلف اضلاع سے 11   ڈاکٹروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل چارسدہ میں تعینا ت کر دیا جس پر چارسدہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں نے احتجاج شروع کر دیا اورہسپتال کی او پی ڈی بند کر دی۔دوسری طرف ہسپتا ل ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی طور پر چار میڈیکل افیسرز کو او پی ڈی میں ڈیوٹی پر لگادیا تاہم سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہسپتال میں صرف ایمرجنسی آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیے گئے۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -