ولی خان میموریل ٹورنامنٹ میں افغان کلب چارسدہ کی کامیابی 

ولی خان میموریل ٹورنامنٹ میں افغان کلب چارسدہ کی کامیابی 

  

 چارسدہ (بیورورپورٹ)ولی خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغان کرکٹ کلب چارسدہ نے آر جے کلب پشاور کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔طاہر اقبال نے 52  گیندو ں پر آٹھ چھکوں اور سات چوکوں کی مددر سے 106 رنز بناکر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق عابد کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ولی خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغان کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرجے کلب کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔آر جے کلب پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20   اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 211  رنز بنائے جس میں شاہ زیب نے 55   اور عارف نے 35  رنز بنائے۔ افغان کلب کی طرف سے مرتضیٰ جمال نے تین،عامر زبیراور یاسر نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں افغان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 19   اوورز میں پورا کرکے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔افغان کلب کی طرف سے طاہر نے 52   گیندوں پر آٹھ چھکوں اور سات چوکوں کی مددسے شاندار 106  رنزجبکہ زبیر اور بلال نے باالترتیب 43 اور 40 رنز بناکرافغان کرکٹ کلب کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آر جے کلب کی طرف سے کلیم نے دو،بلال،عارف اور بدرودین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -