اے این پی کی ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  اے این پی کی ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور اور سٹی ڈسٹرکٹ پشاورنے بدامنی, ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف  پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت  صوبائی سینئر نائب صدر خوشدل خان ایڈووکیٹ، سیکرٹری ثقافت خادم حسین، رکن صوبائی اسمبلی نثارمومند اور اور رکن صوبائی اسمبلی صلاح الدین خان مومند  نے کی  جبکہ مظاہرے میں ضلعی صدر ملک فرہاد، سٹی ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی شیررحمان، ٹاؤن تنظیموں کے عہدیداران، ملگری وکیلان اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے میں مومند اور دیگر اضلاع کے لاپتہ افراد کے لواحقین بھی شریک ہوئے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جس پر لاپتہ افراد  کے حق میں اور بد امنی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے سے شرکاء نے خطاب میں کہا کہ حکومت افراد کو لاپتہ ہوناحکومت کی نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ،اگر کوئی گنہگار ہے تو عدالت میں پیش کر سزا دی جائے اور اگر بے گناہ ہے تو فوری رہا کیا جائے،جبری گمشدگیاں کسی صورت قبول نہیں۔شرکاء نے کہا کہ پورے صوبے میں ظلم و زیادتی کے خلاف مظاہرے جاری ہے،صوبے میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے،پختونوں نے پاکستان کی آزادی میں بڑا کردار ادا کیا تھا آج پختون قوم جو اپنی حق کی بات کرتا ہے تو لاپتہ کیا جاتا ہے،ریاست میں دوسری ریاست قائم ہے شرکا ء نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں جاری بد امنی اور جبر کو روکا جائے،لاپتہ افراد کو عدالتو ں میں پیش کیا جائے اور انکو فوری رہا کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -