مٹہ پریس کلب کا اہم اجلاس،سوشل میڈیا پر ممبر شپ نہ دینے کا فیصلہ

    مٹہ پریس کلب کا اہم اجلاس،سوشل میڈیا پر ممبر شپ نہ دینے کا فیصلہ

  

مٹہ (تحصیل رپورٹر) مٹہ پریس کلب کا ایک اہم اجلاس  متفقہ طور پر کئی اہم فیصلے کئے گئے پریس کلب کیلئے نئے اعزازی ممبر شپ دینے کیلئے خواہشمند حضرات 20جون تک اپنے ممبرشپ کاغذات پریس کلب کے فنانس سیکرٹری کیساتھ جمع کراسکتے ہے نئے اعزازی ممبرشپ کیلئے اخبار یا ٹی وی کارڈ یا اتھارٹی  اور ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جمع کرنا لازمی قرار سوشل میڈیا پر ممبرشپ نہ دینے کا فیصلہ نئے اعزازی ممبرشپ لینے والے صحافی فنانس سیکرٹری سے پریس کلب کے ائین کاپی اور ممبرشپ فارم پہلے وصول کرنے کی پابند ہوگی پریس کلب کی معمولی مرمت کیساتھ چند دیگر اہم فیصلے بھی متفقہ طور پر منظور ہوئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ پریس کلب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مٹہ پریس کلب کے چیرمین غفور خان شیداء منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری رحیم خان کے علاوہ جہانزیب لالا  نورالہادی  فنانس سیکرٹری عظمت علی خان جائینٹ سیکرٹری نوید اختر پریس سیکرٹری رحیم اللہ یوسفزئی خائستہ باچانے بھی شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر پریس کلب کیلئے نئے اعزازی ممبر شپ دینے کا باقاعدہ منظوری دی گئی اور نئے ممبر شپ دینے کیلئے متفقہ طور پر کسی بھی اخبار یا ٹی وی چینل کی اتھارٹی اور ایک ماہ کی کارکردگی لازمی قرار دی گئی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے ممبرشپ لینے والے حضرات پریس کلب کے فنانس سیکرٹری  عظمت علی خان سے ممبرشپ فارم لینا لازمی ہوگی اجلاس میں دیگر اہم فیصلوں کی کیساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب کے معمولی مرمت اور دیگر ضروری کام بھی کی جایئگی جو اس وقت بہت ضروری ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب اور مٹہ تحصیل سمیت دیگر ذمہ وار شخصیات اور سیاسی قائدین کی درمیان رابطوں کو مذید مظبوط بنانے کیلئے ان لوگوں کو پریس کلب بلانے کیلئے بھی پروگرام کو اخری شکل دی گئی اور انشاء اللہ بہت جلد ان اہم اشخصیات کو باری باری پریس کلب بلانیاور تمام لوگوں اور سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دینے کیلئے باقاعدہ پروگرام کی اغاز شروع کی جایئگی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -