ہنگو،ماہ رفتہ میں 400 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

ہنگو،ماہ رفتہ میں 400 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

  

ہنگو (بیورورپورٹ) ہنگوپولیس نے ماہ رفتہ مئی میں مختلف کاروائیوں کے دوران 400جرائم پیشہ افرادسمیت757مشکوک افرادکوگرفتارکرلیاہے گرفتارہونیوالوں میں 21مجرم اشتہاری 48 منشیات فروش شامل ہے گرفتارملزمان  سے15 کلاشنکوف 22 رائفل 43 بندوق77پستول1ہیوی مشین گن(HMG)2راکٹ لانچر2سٹین گن56چارجرز5317مختلف بورکے کارتوس27ہزار میرج بم6500گرام بارود2عددفیوز2عددخنجر2258کلوگرام چرس4362گرام ائیس اور968گرام ہیروئن برامدکرکے قبضہ میں لے لی ہے تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرسرکلزایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی پانچوں تھانوں سٹی صدردوابہ ٹل اوربلیامینہ پولیس نے  ماہ رفتہ مئی کیدوران مختلف کاروائیوں میں   400جرائم پیشہ افرادسمیت757مشکوک افرادکوحراست میں لے لیاہے گرفتارافرادمیں قتل اقدام قتل اغوائیگی ضررکے مقدمات میں مطلوب21مجرم اشتہاری شامل ہے ملزمان سے مجموعی طورپر15کلاشنکوف22رائفل43بندوق77پستول1ہیوی مشین گن(HMG)2راکٹ لانچر2سٹین گن56چارجرز5317مختلف بورکے کارتوس27ہزار میرج بم'6500گرام بارود'2عددفیوز'2عددخنجربرامدکرکے قبضہ میں لے لئے گئے ہیں جبکہ منشیات کے گھناونے کاروبارمیں ملوث افرادکیخلاف کریک ڈاون کے دوران پولیس نے48منشیات فروشوں کوحراست میں  لیکر258کلوگرام چرس'4362گرام ائیس اور968گرام ہیروئن برامدکی ہے جبکہ جدیدموبائل سافٹ وئرزوی وی ایس(VVS) اورسی ار وی ایس(CRVS) کی مددسے2468مختلف گاڑیوں اور11430کے قریب مشکوک افرادکاکریمینل ریکارڈ بھی چیک کیاگیاجبکہ شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیادپر حساس مقامات سراوں اوررہائشی ہوٹلوں کی چیکنگ کاعمل بھی دہرایاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -