صوابی،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

صوابی،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ نیاز علی سکنہ بٹاکڑہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ نوید بہادر اور بابو ساکنان بٹاکڑہ نے ان پر اور ان کے بھائی جان ولی پر فائرنگ شرو ع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی جان ولی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جب کہ وہ خودزخمی ہو گیا رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی ہے۔ دریں اثناء ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار قائد اعظم پبلک سکول کے فرسٹ ائیر کا طالب علم فہد علی ولد طارق علی سکنہ قدرہ جاں بحق جب کہ فواد علی ولد یعقوب زخمی ہو گیا۔ٹوپی اورصوابی پولیس نے الگ الگ  ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔