سوات میں کھیلوں کے مختلف سکیموں پر کام جاری ہے: مراد علی مہمند پراجیکٹ ڈائریکٹر

سوات میں کھیلوں کے مختلف سکیموں پر کام جاری ہے: مراد علی مہمند پراجیکٹ ...

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)سوات میں کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے تحت پندرہ کے قریب مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں متعدد مکمل ہو چکے ہیں جنہیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کیا جائیگا کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چار بیڈمنٹن ہال، جو کہ مٹہ، قمبرسوات، ڈی سی آفس سوات، اور کبل میں بنائی جارہی ہیں اسی طرح باسکٹ بال اور والی بال سمیت کلائمبنگ وال کی تعمیر بھی سوات میں جاری ہے پوسٹ گریجویٹ کالج افضل خان لالہ کالج میں جمنازیم کی تعمیر سمیت والی بال کے کورٹ کے متعدد منصوبے اس وقت سوات میں چل رہے ہیں مراد علی مہمند کے مطابق اس وقت کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں پانچ اوپن ائیر جیمز کی تعمیر بھی سوات میں جاری ہے جن میں فضا گٹ، کبل، لیڈیز پارک سوات، شہدا مونمنٹ مٹہ سوات اور کمیونٹی چلڈرن پارک مٹہ سوات شامل ہیں ان کے مطابق ان تمام منصوبوں پر 90.88 ملین روپے کی لاگت آرہی ہیں جس کیلئے فنڈز صوبائی حکومت پہلے ہی جاری کر چکی ہیں جبکہ ان میں متعدد منصوبے مکمل ہو گئے ہیں جنہیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کیا جائیگا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -