اے اے سی مہران خان کی  قیادت میں ٹی ایم اے ٹوپی نے درجنوں سپیڈ بریکرز ہٹا دیئے 

اے اے سی مہران خان کی  قیادت میں ٹی ایم اے ٹوپی نے درجنوں سپیڈ بریکرز ہٹا ...

  

صوابی(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی شاہد محمود کی خصوصی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ ٹوپی اور واپڈا حکام نے محکمہ واپڈا کی ملکیتی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کو واگزار کر الیا اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی مہران خان اور واپڈا حکام نے پولیس کے ہمراہ موضع گلہ میں واقع واپڈا تر بیلہ ڈیم کی ملکیتی ستر کنال اراضی جس پر لوگوں نے قبضہ کر لیا تھا واگزار کرالیا اور اسے واپڈا کو واپس کردیا گیا۔اس اراضی کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت 42کروڑ روپے بنتی ہے۔ اسی طرح اے اے سی مہران خان کی قیادت میں ٹی ایم اے ٹوپی نے درجنوں سپیڈ بریکرز ہٹا دیئے جب کہ صفائی مہم کاآغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -