ہنگو، قتل اقدام قتل و دیگر واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

      ہنگو، قتل اقدام قتل و دیگر واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

  

ہنگو (بیورورپورٹ) اپر اورکزئی پولیس نے قتل اقدام قتل و دیگر واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی پولیس آفیسر نثار احمد خان کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اپر سب ڈویثرن محمد رحیم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غلجو سلیم نے ناکہ بندی کے دوران اورکزئی پولیس کو قتل اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد جاوید ولد مستی خان غوستنگ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -