الیاس آفریدی سیکرٹری  کوہاٹ تعلیمی بورڈ تعینات

الیاس آفریدی سیکرٹری  کوہاٹ تعلیمی بورڈ تعینات

  

کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) کوھاٹ کے ممتاز ماہر تعلیم الیاس آفریدی کو سیکرٹری کوھاٹ تعلیمی بورڈ تعینات کر دیا گیا قبل ازیں وہ رائیٹ مردانہ کوھاٹ میں بطور انسٹرکٹر فرائض انجام دے رہے تھے تفصیلات کے مطابق آل خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز کے سربراہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کوھاٹ کے ممتاز ماہر تعلیم الیاس آفریدی کو سیکرٹری کوھاٹ تعلیمی بورڈ تعینات کر دیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں تعیناتی سے قبل وہ رائیٹ مردانہ کوھاٹ میں بطور انسٹرکٹر فرائض انجام دے رہے تھے کوھاٹ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے بطور سیکرٹری ان کی تعیناتی کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے واضح رہے کہ الیاس آفریدی کوھاٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین اور سیکرٹری پہلے بھی رہ چکے ہیں اور اب انہیں دو سالہ ڈیپوٹیشن پر دوبارہ تعینات کیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -