اقدام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اور جرمانے کی سزا
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد طیب نے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اور نو لاکھ 25ہزار 785روپے جرمانہ کی سزا سنادی استعاثہ کے مطابق ملزم ابراہیم سکنہ ارمڑ نے 2019میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کردی اور تحقیقات مکمل ہونے پر مکمل چالان عدالت میں داخل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ شروع کیا گزشتہ روز ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو سات سال قید اور نو لاکھ 25ہزار 785روپے جرمانہ کی سزاء سنائی۔