بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج اور ٹرپنگ کیخلاف ڈیرہ بنوں روڈ پر تاجروں کا احتجاج

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج اور ٹرپنگ کیخلاف ڈیرہ بنوں روڈ پر تاجروں ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج اور ٹرپنگ کیخلاف ڈیرہ بنوں روڈشوبرا چوک کے تاجروں کا احتجاج، ٹائر جلاکرفوارا چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بند کردیا، منتخب نمائندوں، حکومت اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی، پولیس کے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات، پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج اور ٹرپنگ کیخلاف ڈیرہ بنوں روڈشوبرا چوک کے تاجروں کاپارہ چڑھ گیا، واپڈا کی زیادتیوں کے ستائے تاجروں نے تنگ آمد بجنگ آمدفوارہ چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ مشتعل تاجروں نے رکاؤٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا اور منتخب نمائندوں، حکومت اور واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج اور ٹرپنگ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر سٹی وکینٹ پولیس ڈی ایس پی سٹی فضل رحیم گنڈہ پور کی قیادت موقع پر پہنچ گئی ا ور احتجاجی تاجروں سے مذاکرات کئے۔ بعدازاں تاجروں نے پولیس کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -