اکوڑہ خٹک،پہاڑی پتھر گرنے سے 2 مزدور جاں بحق 

  اکوڑہ خٹک،پہاڑی پتھر گرنے سے 2 مزدور جاں بحق 

  

اکوڑہ خٹک (نمائندہ پاکستان) اکوڑہ میں پہار سے پتھر گرنے سے 2  افراد ہلاک ہو گئے عبدالعزیز اپنے مزدور سمت کرشن مشین میں ڈئنائمنڈ سے گرائے گئے پہاڑ کے نیچے پڑے پتھر exelator   مشین کے زریعے ٹریکٹر ٹرالی میں بھر رہا تھا کہ اس دوران پہاڑ سے بھاری پتھر کے تودے گرنے شروع ہو گئے تودوں کے نیچے دونوں دب گئے۔3 گھنٹے  تک دیگر exelator   میشنوں کے زریعے پتھروں کو ہٹا کر دونوں کی لاشوں کو باہر نکل لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک کے موضع تھانہ مصری بانڈہ کی حدود میں واقع تولندی میں سردار غنی کی کرش مشین میں عبدالعزیز ولد لیاقت سکنہ تولندی اپنی exelatorمشین ڈرائیور کرتا ہوا پہاڑ سے ڈئنائمنڈ کے زریعے گرے گئے پتھر ٹریکٹر ٹرالی میں بھر رہا تھا جبکہ اس کا مزدورحکیم خان ولد جیلانی افغانی سکنہ جلوزی کیمپ اس کے ہمراہ exelator مشین میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک پہاڑ کے اوپر حصے سے بڑے بڑے پتھر گرنا شرو ع ہو گئے اور exelator مشین دونوں پتھروں کے نیچے دب گئے۔اس دوران قریبی کرش مشینوں سے exelator  مشین منگوا کر پتھروں کو ہٹایا گیا اور دونوں کو 3 گھنٹے بعد پتھروں کے نیچے سے نکلا گیا لیکن اس دوران دونوں دم توڑ چکے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -