ٹیبل ٹینس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کیلئے الگ تربیتی سیشنز کرنیکی ہدایت
پشاور(نیوزرپورٹر) قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کیلئے الگ الگ تربیتی سیشن کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں، اس وقت ٹیبل ٹینس کی چودہ خواتین کھلاڑی جبکہ پینتیس کے قریب مرد کھلاڑی سپورٹس ایرینا میں تربیتی سیشن لے رہے ہیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام سپورٹس ایرینا میں مردوں کیلئے الگ جبکہ خواتین کیلئے الگ ٹیبل ٹینس کوچ ہیں تاہم وہ ایک ہی وقت میں تربیتی سیشن کیلئے آتے تھے جس کے باعث بعض اوقات ٹیبل بھی تربیت کیلئے دستیاب نہیں ہوتی تھی جبکہ متعدد خواتین کھلاڑیوں نے ا س حوالے سے انتظامیہ سے شکایات بھی کی تھی جس کے بعد قیوم سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ نے مرد و خواتین کھلاڑیوں کیلئے الگ تربیتی سیشنز کیلئے وقت مقرر کرنیکی ہدایت کی اور اس اصول کو تمام کھلاڑیوں پر یکساں لاگو کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کی ہیں ذرائع کے مطابق بعض ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں نے اس فیصلے پر اعتراض بھی کیا تاہم انتظامیہ نے الگ الگ سیشن کرنے کے اقدام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کوچز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں