خساروں و سہاروں کا بجٹ قوم کو قرض دار کر رہا ہے‘ فائق شاہ 

خساروں و سہاروں کا بجٹ قوم کو قرض دار کر رہا ہے‘ فائق شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ خساروں اور سہاروں کا بجٹ بچے بچے کو مقروض اور ملک کو دیوالیہ کر چکا ہے، ادارے اور حکمرانوں نے کبھی ذات سے نکل کر نہیں سوچا ترقی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی ختم کرنے سے ہی ممکن ہے۔ 73 سال سے ٹامک ٹوئیاں ماری جا رہی ہیں، پیداواری صلاحیت اور انسانی ترقی سے ہی معاشی ترقی ممکن ہے اس مرتبہ بھی بجٹ میں ریلیف نہ دیا گیا تو عوام شدید مزاحمت کریں گے۔سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے اہداف مقرر کئے جائیں،زراعت میں ایمرجنسی نافذ کی جائے، جہالت اور بے شعوری ختم کرنے کیلئے خصوصی قدم اٹھایا جائے تاکہ تکمیل پاکستان کا سفر مکمل ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -