مین جی ٹی روڈ جلو موڑ، تجاوزات کی بھر مار، غیر قانونی ریڑھی بازار قائم، عوام کا جینا دوبھر

مین جی ٹی روڈ جلو موڑ، تجاوزات کی بھر مار، غیر قانونی ریڑھی بازار قائم، عوام ...

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)مین جی ٹی روڈ جلوموڑ انکروچمنٹ کی بھرمار، غیر قانونی ریڑھی بازار نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے باوجود متعلقہ ڈپٹی آفیسر واہگہ ز ون عملدرآمد کروانے میں ناکام ریڑھی بانوں نے مین جی ٹی روڈ واہگہ کو یرغمال بنالیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کی مصروف ترین شاہراہ میں جی ٹی روڈ جلوموڑ میں جگہ جگہ انکروچمنٹ کی بھرمار مختلف قسم کی ضروریات زندگی کی اشیاء  لگائے ہوئے نہری بانو نے عوام کا جینا محال کردیا۔جس کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان ریڑھی والوں کی وجہ سے یہاں پر کئی دفعہ بہت خطرناک روڈ ایکسیڈنٹ بھی ہوئے ہیں جس کے باعث ہمیں بہت پریشانی کا سامنا ہے۔  غیر قانونی ریڑھی بانوں کو ختم کرکے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قانونی ریڑھی بازار لگانے کا حکم نامہ 30 تاریخ کو جاری ہو چکا ہے جس پر ابھی تک مقامی ٹاؤن آفیسر کی جانب سے عمل نہیں کروایا جا سکا ہے۔اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے ڈپٹی آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن عتیق عاشق واگہ زون سے جب انکروچمنٹ کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں اسی طرح کے مسائل ہیں یہاں پر کون سا کوئی نئی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے علم میں ہے کہ ریڑھی بازار لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں میری کوشش ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔

تجاوزات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -