کراچی میں ریلوے آپریشن معمول پر نہ آسکا،مسافر پریشان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ریلوے آپریشن معمول پر نہ آسکا،مسافرٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکارہوگئیں۔سکھر ڈویژن میں پیش آئے ٹرین حادثے کے باعث اب تک ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس ٹرین 4گھنٹے، کراچی ایکسپریس ڈھائی گھنٹے اور قراقرم ایکسپریس پونے2 گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی۔اس کے علاوہ علامہ اقبال ایکسپریس، جناح ایکسپریس، گرین لائن اور تیزگام ایکسپریس بھی2 گھنٹے تاخیرسے کراچی پہنچیں۔کراچی سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورکوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی۔ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔