چیسٹ سوسائٹی کا سگریٹس پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ 

  چیسٹ سوسائٹی کا سگریٹس پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کے ماہر امراض سینہ کی نمائندہ تنظیم پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے مطالبہ کیاہے کہ آنے والے بجٹ میں سگریٹس پر بھاری ٹیکس عائدکیا جائے۔اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے ڈائریکٹر پروفیسر نثاراحمد راؤ جو پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدر بھی  ہیں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ ڈیولپمنٹ اکنامکس کے  2019کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں اور اموات پر ہونے والے اخراجات 615ارب سے زائد ہیں یہ رقم سگریٹس پر عائد ٹیکس وصولیوں سے 5گنا زیادہ ہے کیونکہ 2019 کے اعداد وشمار کے مطابق سگریٹس سے محض قومی خزانے کو120ارب روپے وصول ہوئے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -