حکومت تربیلا توسیع اور مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن 3سال میں بھی مکمل نہ کرسکی: شہباز شریف

حکومت تربیلا توسیع اور مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن 3سال میں بھی مکمل نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ تربیلا توسیع اور’ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن تین سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کر سکی،پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ نہیں ہورہا،سلیکٹڈ لیڈر کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ الحمداللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے، ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ توانائی کے بحران سے پاکستان کی معاشی نمومسلسل متاثر ہورہی تھی جبکہ عوام شدید اذیت اور کوفت میں الگ مبتلاتھے۔ ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے دنیا کے سستے، بہترین اورجدید پلانٹ لگائے گئے۔ اہوں نے کہاکہ تربیلا توسیع اور’ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن (3 سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کرسکی) سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے علاوہ سردیوں میں پی ٹی آئی لیڈرزیہ جھوٹ بھی بولتے رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتنی زیادہ بجلی بنادی جس کی ملک کو ضرورت ہی نہیں تھی،اب گرمیوں میں پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات میں ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ نہیں ہورہا۔ اس پر پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ لیڈرکی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -