گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے نو تعینات آئی جی پی معظم جاہ انصاری کی ملاقات

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے نو تعینات آئی جی پی معظم جاہ انصاری کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے نو تعینات انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر نے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری کو بطور آئی جی پولیس نئی تعیناتی پر مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریوں کی احسن طریقے سے ادائیگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں محکمہ پولیس کی مجموعی کارکردگی اور قبائلی اضلاع میں پولیس نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر شاہ فرمان کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس ہے، دہشت گردی اور انتہائی مشکل حالات کا خیبرپختونخوا پولیس نے بہادری کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھانے اور تھانہ کلچر میں جدید طرز پر اصلاحات نہایت ضروری ہے۔# 

مزید :

صفحہ اول -