بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں: اکبر ایوب 

  بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں: اکبر ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ  ہریپور ہزارہ ڈویژن کا گیٹ وے ہے اسکی ترقی و خوبصورتی پورے ہزارہ کی ترقی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ علاقے کے ارکان قومی و صوبائی اور ڈیڈیک چیئرمین کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء کے ہمراہ گاہے بگاہے یہاں کے دورے کرتے رہتے ہیں تاکہ اس پسماندہ ضلع کو تمام سماجی اور معاشی شعبوں میں تیزی کے ساتھ قومی ترقی کے دھارے میں لایا جائے اور یہاں کے عوام کا معیار زندگی بھی بہتر بنے اس امر کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان  کے ہمراہ ہری پور کے دور افتادہ دیہی علاقوں کے دورے اور ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر عمائدین سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو مناسب ریلیف دیا جا رہا ہے جبکہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت مشترکہ طور پر تیاریوں میں مصروف ہے ہم وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کے مطابق ہری پور کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے بھی کوشاں ہیں اسی طرح ہریپور کے تمام دیہات کو شہری علاقوں کے برابر لایا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کیلئے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے اکبر ایوب خان نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ آبنوشی کا ہے جس کے مستقل حل کیلئے اربن ڈویلپمنٹ کی طرز پر جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ترجیحی بنیادوں پر تمام شہروں اور قصبوں کو یکساں طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے انہوں نے الولی میں اہل علاقہ کی طرف سے آبنوشی سمیت بعض مسائل کی نشاندھی پر یقین دلایا کہ ہم یوسی جٹی پنڈ اور ملحقہ پسماندہ یوسیز کے مسائل کا حل ممکن بنا کر دم لیں گے مقامی رہنما وسیم گجر نے اہالیان جٹی پنڈ کی جانب سے واٹر سپلائی سکیم کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے کی فنڈنگ پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ 2018 میں نئی شامل یوسی کالنجر لدڑ منگ بیڑ اور جٹی پنڈ میں مسائل زیادہ تھے  لیکن ہم نے قلیل وقت میں بنیادی نوعیت کے مسائل حل کرنے پہ فوکس کیا انہوں نے یقین دلایا کہ 2023 کے عام انتخابات سے قبل ان تمام یوسیز کی شکل تبدیل نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ ہم گھر گھر صاف پانی کی فراہمی سمیت بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -