سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کرینگے: شکیل احمد 

سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کرینگے: شکیل احمد 

  

 بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکیل آحمدخان نے کہاہے کہ ضلع ملاکنڈکے عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے منشیات کے خاتمے کیلئے اخری حدتک جائنگے تمام سرکاری محکموں کے بھرتیویں میں 25فیصدسن کوٹہ اورفوت شدہ ملازمین کے 100فیصدکوٹے پرعمل درامدیقینی بنائیں گے ہرمحکمے میں رولز کے مطابق پروموشن کاقیام عمل میں لائیں گے پانی کے مسائل کے خاتمے کیلئے واٹرسپلائی سکیم بہت جلد کام شروع کردیں گے۔ان خیالات کااظہارشکیل آحمدخان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزاپنے افس میں مالاکنڈقومی محاذ کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفدکے قیادت صدرگل زمین خان کررہے تھے وفدمیں پیرسعیدخان محمدزادہ بھٹوفقیرشاہ شفیع اللہ سلمان خان رحمان گل وغیرہ شامل تھے اس موقع پرانہوں نے صوبائی وزیرکوعلاقے کے عوام کودرپیش مسائل سے اگاہ کرکے چارٹراف ڈیمانڈپیش کیا۔شکیل آحمدخان ایڈوکیٹ نے وفدکویقین دلایاکہ حلقہ پی کے 18میں بہت جلددوڈسپنسری قائم کیاجائے گا۔منشیات کے خلاف ہرمحاذپراوازاٹھائیں گے کیونکہ منشیات کی وجہ سے پورے علاقے کے نوجوان نسل منشیات کے عادی بن چکے ہیں انہوں نے کہاکہ ملاکنڈلیویزفورس سمیت تمام محکموں کے گھربیٹھے ملازمین کوڈیوٹی پرحاض کریں گے اس سلسلے میں کوئی بھی سیاسی یاذاتی سفارش کوقبول نہیں کریں گے۔یہاں کے نوجوان نسل کے روشن مستقبل کیلئے میڈیکل کالج کاقیام بھی عمل میں لائیں گے،مسیحی برادری کیلئے کمیونٹی ہال گوالمنڈی چرچ مالاکنڈکے چاردیواری گیٹ اورراستہ کوتعمیرکرنے کیلئے اے ڈی پی میں شامل کریں گے اقلیتی برادری کے ساتھ کسی بھی صورت میں زیادتی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سی اینڈڈبلیوکے کلاس فورسرپلس ملازمین کوخالی سیٹ پرایڈجسٹ کیاجائے گااوردفترکے سامنے جدیدانتظارگاہ تعمیرکریں گے تاکہ یہاں کے عوام کومشکلات کاسامنا نہ ہو۔

مزید :

صفحہ اول -