سیشن عدالت نے لیگی رہنماجاوید لطیف رہائی کی روبکار جاری کردی

  سیشن عدالت نے لیگی رہنماجاوید لطیف رہائی کی روبکار جاری کردی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماجاوید لطیف کی رہائی کی روبکار جاری کردی ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمن خان نے محمد عباس اور محمد صدیق کی طرف سے جمع کروائے گئے مچلکوں کی تصدیق کے بعد روبکار جاری کی یادرہے کہ سیشن عدالت نے گزشتہ روز ملزم جاوید لطیف کو 2، 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا،علاوہ ازیں فاضل جج نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر 4صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے کہ جاوید لطیف کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے، ایف آئی آر میں بغاوت سے متعلق کوئی واضح الزام نہیں؟ کسی ادارے کے خلاف بیان دینا ثابت نہیں ہوا، مدعی نے ایک اندیشے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کروائی، جاوید لطیف کے خلاف کوئی مواد ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔

روبکار جاری 

مزید :

صفحہ اول -