سیلزٹیکس ریفنڈبڑھانے پرایف بی آر کے شکرگذارہیں،اختیار بیگ

  سیلزٹیکس ریفنڈبڑھانے پرایف بی آر کے شکرگذارہیں،اختیار بیگ

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر کی کمپلین ریزولویشن کمیٹی برائے سیلز ٹیکس کے کنوینر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کمیٹی کی جانب سے ایف بی آر کے چیئرمین عاصم احمد اور ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن ڈاکٹر اشفاق احمد کا سیلز ٹیکس ریفنڈ کی حد ایکسپورٹ کا 12 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ایف بی آر کی کمپلین ریزولوشن کمیٹی جس میں کراچی چیمبر، پڈمیا، اپٹما کے نمائندے اور میڈیم ٹیکس پیئر یونٹ کے چیف کمشنر حمید میمن شامل ہیں، نے ایکسپورٹرز کی درخواست پر ایف بی آر کو سفارش کی تھی کہ فاسٹر نظام میں سیلز ٹیکس ریفنڈ کی حد کو موجودہ 12 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد کیا جائے تاکہ ایکسپورٹرز کا کیش فلو میں بہتری آسکے۔ ڈاکٹر اشفاق احمد نے اپنی کئی میٹنگز میں ایکسپورٹرز سے ملاقات اور کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح پر منظور کروایا۔ ڈاکٹر بیگ کے مطابق ایکسپورٹرز کی سیلز ٹیکس ریفنڈ کی حد بڑھانے سے چھوٹے ایکسپورٹرز کو فائدہ اور ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -