صالح پٹ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آبادگاروں کا احتجاج

صالح پٹ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آبادگاروں کا احتجاج

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صالح پٹ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیکڑوں آبادگاروں کا احتجاج،دھرنا دے کر روہڑی صالح پٹ لنک روڈ بند کردیا،مظاہرین کی سیپکو حکام کے خلاف نعرے بازی تفصیلات کیمطابق سکھرضلع کی تحصیل صالح پٹ کے آبادگار علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں سیکڑوں آبادگاروں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سیپکو حکام و اہلکاروں کی زیادتیوں کے خلاف روہڑی صالح پٹ لنک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا اس موقع پر آبادگار رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں 24 گھنٹے میں سے صرف 6 سے 7 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور باقی 18 گھنٹے بجلی بند رکھی جارہی ہے جس کی متعدد بار سیپکو حکام سے شکایت کی مگر کوئی ازالہ نہ ہوا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چینلز میں پانی نہیں آرہاہے اور ہماری فصلیں پانی نہ ملنے کے باعث سوکھ رہی ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -