کراچی میں بارشیں معمول  سے زیادہ ہونے کا امکان

  کراچی میں بارشیں معمول  سے زیادہ ہونے کا امکان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے تاہم شہر کا اگلے چندروز تک موسم خوشگوار رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے ملک میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا بڑھنا مون سون موسم کیلئے اچھا ہے، موجودہ گرمی کی لہر مزید 2روزتک برقراررہے گی۔سردار سرفرازنے کہاکہ کراچی میں اگلے چندروزتک موسم خوشگواررہے گا، مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کاامکان ہے، کراچی میں بھی مون سون میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -