ڈی ایس آفس کراچی میں  ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد 

     ڈی ایس آفس کراچی میں  ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایس آفس کراچی میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی محمد حنیف گل نے حاضر سروس اور رٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنے۔ہفتہ وار کھلی کچہری کا اہتمام وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کے احکامات پر کیا جاتے ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ ڈی ایس آفس کراچی میں ہونے والی کھلی کچہری میں نہ صرف ریلوے بلکہ پورے کراچی ڈویژن سے عوام حصہ لے کر ریلوے سے منسلک اپنے مسائل بیان کر سکتی ہے۔  ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی کھلی کچہری میں لوگوں نے الاٹمنٹ، واجبات کی ادئیگی، تقرری اور تبادلوں سے منسلک مسائل بتائے۔ ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے متعلقہ افسران کو تمام مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ ڈی ایس کراچی کے ساتھ ڈی پی او اور دیگر افسران بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -