کراچی:رینجرز اور پولیس کی کارروائی،انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

کراچی:رینجرز اور پولیس کی کارروائی،انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت ملزم عقیل احمد عرف کسوڑا کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق اپریل 2021 میں دوران ڈکیتی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں ایک شخص سے موبائل فون اور نقدی چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اس سے پہلے بھی متعدد بار جیل جاچکا ہے اور عادی ڈکیت ہے۔ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزم کو بمعہ چوری شدہ موٹر سائیکل قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -