وفاقی حکومت  کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف  4691ارب روپے مقرر 

 وفاقی حکومت  کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف  4691ارب روپے مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4717ارب روپے سے کم کرکے 4691ارب روپے مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر پھر سے نظر ثانی کرتے ہوئے مزید 26ارب روپے کی کمی کردی ہے، اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4717ارب روپے سے کم کرکے 4691ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ایف بی آرحکام کے مطابق کوشش کی جائے گی کہ رواں مالی سال کے اختتام پر ٹیکس وصولیاں 4700ارب روپے سے تجاوز کرجائیں، رواں مالی سال کیلئے انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کے ہدف میں کمی کی گئی ہے، اور سیلز ٹیکس اورورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میں وصولیوں کا ہدف بڑھا دیا گیا ہے، ورکرز پرافٹ شراکت داری فنڈ اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں وصولیوں کے اہداف میں کمی کردی گئی ہے۔ 
ٹیکس

مزید :

صفحہ اول -