گجرات، شارٹ سرکٹ کے باعث میاں بیوی بیٹی سمیت جھلس کر جاں بحق 

گجرات، شارٹ سرکٹ کے باعث میاں بیوی بیٹی سمیت جھلس کر جاں بحق 

  

 گجرات (بیورورپورٹ)گجرات میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، بجلی بار بارٹرپنگ کے باعث گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی اپنی جوانسالہ بیٹی سمیت جھلس ر جاں بحق ہو گئے۔عوامی حلقوں نے واپڈا کیخلاف شدید غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں گزشتہ تین یوم سے جاری گرمی کی شدید لہر کے دوران بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔ وقفے وقفے سے ہونیوالی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کے باعث بابے دا لاہور شہباز پور روڈ پر ایک گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر میں موجود 60 سالہ نواز، اسکی 45سالہ بیوی عابد ہ بی بی اور 18سالہ بیٹی مریم بی بی تینوں جل کر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں‘ اورپولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نعشوں کو گھر سے نکال کر ورثا کے سپردکردیا گیا۔ اہل علاقہ نے واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ واپڈا کے متعلقہ افسران کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ 

شارٹ سرکٹ

مزید :

صفحہ آخر -