کورونا وائرس کے سبب مزید 47ہلاکتیں، ایک ہزار 303نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے سبب مزید 47ہلاکتیں، ایک ہزار 303نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائرس کے سبب مزید 47ہلاکتیں، ایک ہزار 303نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں مزید 47افرادجاں بحق جبکہ ایک ہزار 303نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی اوسی) کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار576 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38ہزار737ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 43ہزار618 ہے اور8لاکھ 73ہزار543 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق عالمی وباکے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار457 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار196، خیبرپختونخوا چا ہزار194، اسلام آباد 769، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 292 اور آزاد کشمیر میں 560 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار383، پنجاب تین لاکھ 43 ہزار 499، سندھ تین لاکھ 26 ہزار413، بلوچستان 26 ہزار84، آزاد کشمیر 19 ہزار675اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 682 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -