جہانگیر ترین اورعلی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی

جہانگیر ترین اورعلی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی
جہانگیر ترین اورعلی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اورعلی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔عدالت کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی 92کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔فیڈرل انوسٹی گیشن (ایف آئی اے ) جج رفاقت علی نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت میں ایف آئی اے تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس وقت جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری درکار نہیںہے، یہ ادارہ بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے، ابھی ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جہانگیر ترین او علی ترین کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے حکم جا ری کیا کہ مذکورہ ملزمان کیخلاف کسی کارروائی سے پہلے ایف آئی اے کورٹ سے اجازت لینی ہوگی۔

عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -