گورنر پنجاب سے وزیر خار جہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات، اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب سے وزیر خار جہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ...
گورنر پنجاب سے وزیر خار جہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات، اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر تبادلہ خیال

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران فلسطین امن سفارتی مشن اوراسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماوں کی جانب سے ملاقات کے دورانکینیڈا میں پاکستانی نژادفیملی کے قتل پراظہار تشویش اورلواحقین کو تعاون کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں ہمارا سفارت خانہ، مقتولین کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،کینیڈین وزیر خارجہ نے مقتولین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

انہوں کے کہا کہ واقع پرکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -