”ٹرین حادثہ ریلوے کی غفلت سے ہوا “ حکومت نے اعتراف کر لیا 

”ٹرین حادثہ ریلوے کی غفلت سے ہوا “ حکومت نے اعتراف کر لیا 
”ٹرین حادثہ ریلوے کی غفلت سے ہوا “ حکومت نے اعتراف کر لیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرریلوے اعظم سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹرین حادثہ ریلوے کی غفلت سے ہوا ۔

لاہور میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اعظم سواتی نے کہا کہ ٹرین حادثہ ہماری غفلت سے ہوا، جن لوگوں کو معطل کیا گیا وہ ابھی آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب مزید انتظار نہیں کرسکتے، ایم ایل ون کو لے کر ہی آگے چلنا ہوگا، ایم ایل ون کے بغیر آگے نہیں چل سکتے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا قانون پاس کیا ہے، ریلوے کی ساری چیزیں آو¿ٹ سورس کررہے ہیں، ہسپتالوں اور سکول کالجز سمیت ریلوے کی تمام چیزیں اب آو¿ٹ سورس کریں گے، یہ پرائیوٹائزیشن نہیں بلکہ بزنس پلان ہے جس کی منظوری وزیراعظم سے لیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -