گرمی کی شدید لہر ، پاکستان کاوہ علاقہ جہاں پرائمری اور مڈل سکول بند کر دیئے گئے 

گرمی کی شدید لہر ، پاکستان کاوہ علاقہ جہاں پرائمری اور مڈل سکول بند کر دیئے ...
گرمی کی شدید لہر ، پاکستان کاوہ علاقہ جہاں پرائمری اور مڈل سکول بند کر دیئے گئے 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخواحکومت نے گرمی کی لہر کے باعث پرائمری اور مڈل اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے باعث پرائمری اور مڈل اسکولز 11 اور 12 جون کو بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق گرمی کی وجہ سے ہائی اور ہائر سیکنڈر ی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں جس کے تحت ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں حاضری صبح 7 بجے سے 10 بجے تک ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اور مڈل اسکولز کھلے یا بند رکھنے کا فیصلہ 13 جون کو کیا جائے گا۔دوسری جانب میٹرک اورانٹر کے طلبہ کو صرف وہی مضامین پڑھائے جانے کی ہدایت کی ہے جس میں وہ امتحان دیں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -