حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے ، فردوس عاشق اعوان

حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے ، فردوس عاشق اعوان
حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے ، فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ا لحمدللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آج مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے۔

معا ون خصوصی نے کہاکہ معیشت میں آئی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہونے کو ہے۔

ایک اور پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنا بجٹ 22-2021 کا مرکز و محور ہوگا۔ یہ بجٹ کاشتکاروں، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتی معیشت غریب اور کمزور طبقے کیلئے آسانیاں اور بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -