خضدار میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 18افراد جاں بحق 30زخمی

خضدار میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 18افراد جاں بحق 30زخمی
خضدار میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 18افراد جاں بحق 30زخمی

  

خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسافربس کھائی میں گرنے سے 18افراد جاں بحق جبکہ 30زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وڈھ سے دادو جانے والی زائرین کی بس کھوڑی کے مقام پر الٹ کر کھائی میں جاگری ۔بس میں سوار تمام زائرین پیر عبدالقادر کے عرس میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق حادثے کے بعد فورسز اور علاقہ مکینوں نے زخمی ہونے والے زائرین کو خضدار کے مقامی ہسپتال منتقل کیاہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

 جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

مزید :

قومی -